• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

” ٹریفک حادثات میں مرنے والوں کا خون این ایچ اے کے ہاتھو ں پر ہے“ سپریم کورٹ نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر برہم

Jun 9, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے این 25 ہائی وے کی خستہ حالی پر این ایچ اے کی رپورٹ مستر د کرتے ہوئے این ایچ اے شاہراہوں کی مرمت اور حادثات پر رپورٹ طلب کر لی ہے اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی این ایچ اے کی شاہراہوں کی حالت زار س ے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران چیف جسٹس نے این ایچ اے کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نیشنل ہائی وے کو ملنے والے فنڈزکہاں جاتے ہیں ، این ایچ اے کسی روڈ پر معیاری کام نہیں کر ہا ، ادارے میں کرپشن کا بازار گرم ہے ، ہائی وے کی زمینوں پر لیز کے پٹرول پمپ ، دکانیں اور ہوٹل بن گئے ہیں ، ہائی وے کے اطراف میں درخت نہیں ہیں ،این ایچ اے کرپٹ ادارہ بن چکا ہے ، ٹھیکیدار مال بنانے پر لگے ہوئے ہیں ، کسی روڈ پر معیاری کام نہیں ہو رہا ، سڑکیں بارش کے پانی سے خراب ہو جاتی ہیں ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے کی کوتاہی کے باعث سڑکوں پر لوگ مر رہے ہیں ، ٹریفک حادثات میں مرنے والوں کا خون این ایچ اے کے ہاتھو ںپر ہے ، این ایچ اے کو بہت پیسے ملتے ہیں ، پتہ نہیں کس کی جیب میں جاتے ہیں۔ رکن این ایچ اے نے عدالت کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے آخر میں روڈزکی حالت بہتر ہو جائے گی ۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے ۔