• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسرائیلی فوج کا پھر مغربی کنارے پر حملہ ، دو فلسطینی شہید

Jun 10, 2021

غزہ (نمائندہ خصوصی) اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ ماہ مسجد اقصی ٰ پر حملہ کرنے والے اسرائیل نے آج پھر فلسطین پر دھاوا بول کر دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر فائرنگ کی جس سے دو فلسطینی سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔