• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسلام آباد کے خلاف جیت پر لاہور قلندر کو بڑا انعام مل گیا

Jun 10, 2021

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف جیت کے بعد لاہور قلندر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
آٹھ پوائنٹس کے ساتھ لاہور کی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ اسلام آباد کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔لاہور قلند ر کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )6 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔