• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بہاولپور پولیس نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو آدھے گھنٹے کے قلیل ٹائم میں ٹریس کر کے فوری طور پر گرفتار کر لیا۔

Jun 10, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری)آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے تحت اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی کوئیک پولیسنگ کے سپرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ دھوڑ کوٹ پولیس نے کارروائی کی۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص نے کمسن بچی کے ساتھ ذیادتی کرنے کی کوشش کی ہے جس پر پولیس نے بلا تاخیر مقدمہ درج کیا اور آدھے گھنٹے کی قلیل ٹائم میں ملزم محبوب احمد کو گرفتار کر لیا۔ اور قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کوئیک ایکشن پر دھوڑ کوٹ پولیس کو سراہا اور کہا کہ میں کبھی بھی یہ نہ سنوں کہ کسی بھی تھانہ کو کسی قابل دست اندازی پولیس وقوعہ کی اطلاع ملی اور اس پر فوری ایکشن نہیں لیا گیا ۔ ایسا کرنے والے پولیس افسران کو کسی صورت بھی درگزر نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ ساتھ فوجداری کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ میں کسی صورت بھی نہیں چاہتا کہ بہاولپور کے شہریوں کو عدم تحفظ کا احساس ہو۔ تمام تر وسائل اور اختیارات شہریوں کی حفاظت اور خدمت کیلئے ہی حکومت وقت مہیا کرتی ہے۔