• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کینیڈا میں مسلمان خاندان کو شہید کرنے والے دہشت گرد کی شناخت سامنے آگئی

Jun 11, 2021

اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)ٹرک سے مسلمان فیملی کے چار افراد کو کچل کر شہید کرنے والے دہشت گرد کی شناخت ظاہر کردی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا نےدہشت گرد نیتھنائل والٹمین کی تصویر اور دیگر معلومات جاری کی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم اونٹاریو میں ایک فارم کا ملازم تھا، اور چھ ماہ قبل اونٹاریو کے شہر لندن منتقل ہوا تھا۔ملزم نے کافی عرصے قبل اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا تھا اور کچھ ماہ قبل ہی دوبارہ اکاؤنٹ بنایا تھا۔ملزم پر قتل کے چار اور اقدام قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا ہے۔
دہشت گردی کے اس حملے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا تھا۔