• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا

Jun 11, 2021

ساوتھمپٹن(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک سات وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنالیے ہیں۔
انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ٹیم کے لیے مفید ثابت ہوا،دونوں اوپنرز نے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا۔روری برنز 81 اور ڈوم سبلی 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔جیک کرالی صفر،کپتان جوئے روٹ چار،اوئلی پوپ 19،بریسی صفر اور سٹون 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جب کھیل ختم ہوا تو ڈان لارنس 67 اور مارک ووڈ 16 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ہینری اور اعجاز پٹیل نے دو دو جبکہ نیل ویگنز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کہنی میں تکلیف کے باعث یہ میچ نہیں کھیل رہے۔