• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سری لنکا کے بعد پاکستان میں مزیددوانٹرنینشل سیریز کی تیاریاں ،وسیم خان کا بڑا اعلان

Sep 24, 2019

اسلام آباد
کے آصف سپورٹس اینکر

سری لنکا کے بعد پاکستان میں مزیددوانٹرنینشل سیریز کی تیاریاں ،وسیم خان کا بڑا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ سری لنکا سیریز کے کامیان انعقاد کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم تمام ہوم سیریز پاکستان میں کھیلے گی
ایک انٹرویو میں وسیم خان نے کہا کہ یواے ای میں کھیلنا اب کوئی آپشن نہیں ۔وہاں کھیلنا مہنگا اور پاکستان کرکٹ کے مفاد کے خلاف ہے
ّوسیم خان نے خوش خبری سنائی کہ سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے بھی پاکستان آئے گی جبکہ جنوری دو ہزار بیس میں بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی ۔
وسیم خان نے بتایاکہ مارچ اپریل میں سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کی دعوت دیں گے ۔جبکہ پاکستان سپر لیگ کاپورا سیزن بھی پاکستان میں منعقد ہوگا