• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چوہدری احمد حسن رانجھا کی جانب سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے زمہ داران کے اعزاز میں جدہ کے مقامی ہوٹل میں پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا

Jun 12, 2021

جدہ ( عاطف علی وٹو)سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جدہ چوہدری احمد حسن رانجھا کی جانب سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے زمہ داران کے اعزاز میں جدہ کے مقامی ہوٹل میں پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ
سعودی عرب میں تنظیم سازی وقت کی اہم ضرورت ہے مرکزی قیادت کو چاہیے کہ وہ دنیا بھر میں تنظیم سازی کرکے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے آئیے روز پارٹی کارکنان کے اختلافات پارٹی کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں سعودی عرب میں پارٹی کارکنان کے لیے سب سے بڑا فقدان قیادت کا ہے جس پر مرکزی قیادت کو فل فور ایکشن لینا ہوگا ظہرانہ کے موقع پر شرکاء میں صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم فہد رفیق کھوکھر،جنرل سیکرٹری ادریس احمد جوائنٹ سیکرٹری عاطف علی وٹو،ممبر ایگزیکٹو باڈی حسن بٹ،حافظ عرفان کھٹانہ،امداد حسین لک،محمد اعظم،محمد عثمان ملک،محمد شہزادبھٹی،غلام مرتضیٰ ودیگر شامل تھے