• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اٹلی کے وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب سے ملا قات

Jun 12, 2021

میلان (نمائندہ خصوصی) اٹلی کے وزیراعظم ماریو ڈریگی اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے آج کارن وال میں جی 7 سربراہی اجلاس سے قبل گرین پالیسی پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزیراعظم گرین پالیسی پر مبنی وبائی بیماری کے بعد تعمیر نو کی ضرورت اور غریب ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ایک سال میں 100 بلین ڈالر کی امداد دینے پر متفق ہیں۔دونوں رہنماو¿ں نے اپنے ممالک کے COVID-19 کے موجود حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔