• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چار پاکستانیوں کے قتل پر کینیڈا میں سوگ ،سرکاری عمارتوں پر کینیڈین پرچم سرنگوں

Jun 12, 2021

لندن، کینیڈا (نمائندہ خصوصی) کینیڈا میں مقیم چار پاکستانی نژاد شہریوں کی نفرت انگیز واقعہ میں ہلاکت کے بعد کینیڈا بھر میں سوگ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری عمارتوں پر ابھی تک کینیڈین پرچم سرنگوں ہیں۔ ہلاک شدگان کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ دوپہر ایک بجکر 30منٹ پر لندن صوبہ انٹاریو میں ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کینیڈا کے کئی شہروں میں پر امن احتجا جی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ ان ریلیوں میں ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہفتے کی شام پاکستانیوں کی آبادی والے مشہور شہر ملٹن کےوکٹوریہ پارک میں بھی ایک بڑی ریلی نکالی جا رہی ہے۔ اس سے قبل ہیملٹن، گویلف، لندن، برامپٹن، ٹورانٹو ، کیلگری، وینی پیگ، وینکوور اور مانٹریال میں بھی ا حتجا جی جلوس اور واک کے پروگرام منعقد ہوئے ہیں۔ کینیڈا کے وزیر اعظم سمیت تمام سیاسی اور سماجی حلقوں کے سربراہان نے اس افسوس ناک واقعہ پر افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے۔