ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی) کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جہاں اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ٹورنٹو میں دو مشتبہ افراد زبردستی داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کر لئے گئے ۔
نجی ٹی وی چینل 92 نیوز نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے کہا کہ اسکار بوروایریا کی مسجد میں 24 سالہ مرد اور 22 سالہ خاتون نے داخل ہونے کی کوشش کی ، دونوں مشتبہ افراد نے مسجد انتظامیہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ۔
کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ، دو مشتبہ افراد کی اسلامک انسٹیٹیوٹ ٹورنٹو میں گھسنے کی کوشش
