• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیا وزیر اعظم منتخب ہونے کے دو روز بعد ہی اسرائیل کا فلسطین پر فضائی حملہ ، غزہ دھماکوں سے گونج اٹھا

Jun 16, 2021

غزہ (نمائندہ خصوصی) اسرائیل نے نیا وزیر اعظم منتخب ہونے کے دو روز بعد ہی ایک مرتبہ پھر فلسطین پر فضائی حملہ کر دیا ، اسرائیلی جنگی جہازوں نے تازہ حملوں میں غزہ پٹی پر حماس کے خلاف کارروائی کی جس سے خطے میں ہونے والی مختصر جنگ بندی کا خاتمہ ہو گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے کہا گیا حالیہ حملے جنوبی اسرائیلی کے کھیتوں میں آگ لگانے والے غباروں کے رد عمل میں کئے گئے ہیں ۔ ایک بیان میں ملٹری کی جانب سے کہا گیا کہ وہ غزہ سے جاری دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے سلسلے میں نئی ​​جنگ لڑنے سمیت تمام حالات کے لئے تیار ہے۔

اسرائیل کے نئے وزیر اعظم ، نفتالی بینیٹ نے ماضی میں کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو آگ لگانے والے غبارے برداشت نہیں کرنا چاہئے اور انہیں ویسے ہی جوابی کارروائی کرنا چاہئے جیسے حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے کے بعد کی گئی تھی۔

مشرقی یروشلم میں اسرائیلی قوم پرست مارچ کے بعد یہ حملے فلسطینیوں کو مشتعل کرچکے ہیں ، اسرائیل اور غزہ کے مابین گذشتہ ماہ 11 دن سے جاری لڑائی ختم ہونے کے بعد یہ واقعہ اشتعال انگیزی کر بڑھا سکتاہے ۔