• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حسن علی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ واپس لے لیا

Jun 16, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر حسن علی نے گھریلو وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ، فاسٹ باؤلر اب بقیہ میچز میں بھی اپنی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیال کیا جا رہا تھا کہ حسن علی گھریلو مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل کا سیزن 6 چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے تھے ، جہاں اہل خانہ سے مشاورت کے بعد انہوں نے نہ کھیلنے کا فیصلہ واپس لے لیا ۔
حسن علی نے ایک بیان میں کہا کہ میں ایک خاندانی مسئلے میں بہت فکر مند تھا جسے اب حل کر لیا گیا ہے ، یہ مسئلہ سلجھانے میں مدد کرنے پر میں اپنی اہلیہ کا مشکور ہوں ، انہوں نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ اس مسئلے کو خود دیکھ لیں گی ، وہ چاہتی ہیں کہ میں اپنی کرکٹ اور اپنے کیریئر پر توجہ دوں ۔
حسن علی کاکہنا تھا کہ میری اہلیہ مشکل ترین وقت میں میرے ساتھ کھڑی ہیں ، ان کی مشاورت سے پی ایس ایل سیزن 6 میں اپنی ٹیم کے ساتھ بقیہ میچز میں شرکت کا فیصلہ کیا۔