• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے

Jun 16, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی )سابق آل راونڈر شاہد آفریدی اراکین قومی اسمبلی کے طوفان بدتمیزی پر برہم ہو گئے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں طوفان بدتمیزی دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا، کیا یہ ہیں ہمارے حکمران؟ یہ لوگ ایک دوسرے سے تمیز سے بات نہیں کر سکتے، یہ لوگ ہماری نمائندگی اورملک کی ترقی کیلئے کیا کام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی تقریر کے دوران اراکین اسمبلی نے خوب ہنگامہ کیا ،اس دوران ایک دوسرے پر کتابیں پھینکی گئیں اور گالم گلوچ بھی کی گئی ۔