ابو ظہبی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کا سیزن 6 ابو ظہبی کے میدانوں میں جاری ہے ، جہاں شائقین جوش و جذبے سے بھرپور ہر ہر گیند سے محظوظ ہو رہے ہیں ۔
کرکٹ میلے کے 25ویں میچ میں آج کوٹہ گلیڈی ایٹرز کو ملتان سلطانز کا چیلنج در پیش ہو گا ۔ پوائنٹس ٹیبل پر کوٹہ گلیڈی ایٹرز آخری پوزیشن پر موجود ہے ، کوٹہ 8 میچز کھیل کر صرف دو میں فتح سمیٹ کر چار پوائنٹس حاصل کر سکی ہے ۔
ادھر ملتان سلطانز بھی چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے ، ملتان سلطانز ایونٹ میںاب تک 7 میچ کھیل چکی ہے جن میں سے تین میں فتح ہوئی اور چار میں شکست ہوئی ہے ، متان سلطانز کے 6 پوائنٹس ہیں ۔
علامہ طاہر اشرفی کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا اور الزامات ، پاکستان علماء کونسل نے بڑا قدم اٹھا لیا
دونوں ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ملتان سلطانز کا چیلنج در پیش ہوگا
