• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے تھانہ کینٹ کا وزٹ کرتے ہوئے تھانہ کی عمارت و افسران واہلکاران کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائز لیا

Jun 16, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری) ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے تھانہ کینٹ کا وزٹ کرتے ہوئے تھانہ کی عمارت و افسران واہلکاران کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائز لیا۔ آر پی او نے تھانہ کینٹ کا وزٹ کرتے ہوئے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کرتے ہوئے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئے،انہوں نے سائلین کو تلقین کی کہ اپنی شکایات کا اندراج فرنٹ ڈیسک پر کروائیں تاکہ ان شکایات کی آن لائن مانیٹرنگ کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کا فوری حل پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہییے۔آر پی او نے تھانہ کی حولات میں قید ملزموں سے گفتگو کی اور تمام گرفتار ملزمان کو چیک بھی کیا۔آخر میں آر پی او نے تھانہ کی رائے بک میں اپنے تاثرات درج کئے۔اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی ڈی ایس پی اختر علی،پی ایس محمد امتیاز اور پرسنل سٹاف بھی موجود تھا