• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سٹی کی حدود میں آئس نشہ کے عادی نے اپنے سگے بھائی کو قتل کیا۔ملزم گرفتار۔

Jun 19, 2021

چارسدہ ( عمران خان)سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی،آئس کے عادی اپنے چھوٹے بھائی کو بے دردی سےقتل کرنے والا ملزم گرفتار۔ دو بھائیوں کا ناشتہ کے دوران زبانی تکرار ہوئی، دوپہر کو ملزم نے طیش میں آکرچھوٹے بھائی کوقتل کیا، ملزم کی نشاندہی پر آلہٰ قتل برآمد۔ دوران انٹاروگیشن ملزم کا اعتراف جرم۔ آئس نشہ ہماری نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ڈی ایس پی سٹی آیاز محمود خان

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود بیلہ کورونہ میں قتل کا واقعہ رونما ہوا،واقعہ سے پہلے صبح دو بھائیوں اسد اللہ اور عبدالرحمن کے درمیان ناشتہ پرزبانی تکرار ہوئی، دوپہر کو ملزم اسد اللہ نے طیش میں آکر اپنے سگے بھائی کو اسلحہ آتشین سےقتل کیا، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا، واقعات کا فوری نوٹس لے ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی آیاز محمد خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی نورحید خان اور انوسٹی گیشن آفیسر انسپکٹر مدد خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے ملزم کی گرفتاری کا ہدف دیا، تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں پر کاروائیاں شروع کرتے ہوئے دو دن کے اندر اندر ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا، ملزم کی نشاندہی پر آلہٰ قتل برآمد کیا گیا، دوران انٹاروگیشن ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ڈی ایس پی سٹی آیاز محمود خان نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہاکہ ہمارے معاشرے میں نوجوان نسل کا رجحان نشہ آور اشیاء باالخصوص آئس کی طرف دن بدن بڑھتاجا رہا ہے اور یہ نشہ ہمارے نوجوانوں کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ایک صحت مند معاشرے کی تکمیل کے لئے ضروری ہے کہ ہم ان عناصر کی حوصلہ شکنی کریں جو ہمارے معاشرے میں نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت یا ایسے افراد کی سرپرستی اور معاونت کر رہے ہو، آئس کے دھندے میں ملوث منشیات فروشوں کی نشاندہی کرتے ہوئے پولیس کا ساتھ دیں اور ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔