بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) پولیس نے شہریوں کے ساتھ جعلیNGOکا جھانسہ دیکر فراڈ کرنے والے گروہ کو دھر لیا، مزید کارروائیوں میں موبائل فونز، منشیات اوراسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے، کام کرنے والے افسران ہی میرے لیے قابل عزت ہیں،ڈی پی او محمدفیصل کامران
انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے پالیسی کے مدنظرڈی پی او محمدفیصل کامران نے ضلع بہاولپور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا، جس کے نتیجے میں تھانہ سول لائنز پولیس نے جعلی NGO بنا کر سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کر کے پیسے بٹورنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا،شہریوں سے لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کر کے شہریوں کے حوالے کی، ملزمان شاہد اور عامر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،اس کے علاوہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے ملزمان جعفر، علی اور فرقان سے12عدد موبائل فونز، اسسریز اور نقدی22ہزار روپے برآمد کر لی،مزید پولیس تھانہ سول لائنز،سٹی یزمان،سٹی حاصل پور اور سمہ سٹہ نے مختلف کارروائیوں میں 700گرام چرس، 120 لیٹر شراب، ناجائز اسلحہ بندوق 12 بور برآمد کر کے ملزمان محمد افضل، جمشید، وقاص اور امتیاز کو گرفتار کر لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ڈیلی بیسز پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، میری پالیسی بہت کلیئر ہے جو بھی آفیسرCrime Control اورCrime Prevention میں برتری لے گا وہی آفیسر میرا فیورٹ ہے اورجو کوئی آفیسر ٹائم پاس کرے گا اس کو کسی ذمہ دار سیٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔