• Fri. Oct 18th, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی یوم پناہ گزین پر اہم پیغام جاری کردیا

Jun 20, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی یوم پناہ گزین کے موقع پر جار ی کئے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں مہاجرین کے تحفظ کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان آج عالمی یوم پناہ گزین کے موقع پر عالمی برادری کے ساتھ کھڑ ا ہے،کورونا کے عوامی صحت، سماجی و معاشی چیلنجز کے پس منظر میں یہ دن منایا جارہا ہے،موجود ہ چیلنجز نے بوجہ تشدد، تنازعات اور بے گھر افراد کی مشکلات بڑھا د یں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دن تنازعات کے شکار امور کا جائزہ لے کر ان کی روک تھام کا پیغام دیتا ہے،ہمیں امن میں سرمایا کاری اور تنازعات کو روکنے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے چار دہائیوں سے زیادہ پناہ گزینوں کا تحفظ کرکے مثال قائم کی ہے،پاکستانی قوم نے مہاجرین سے سخاوت، یکجہتی اور ہمدردی کی مثالی اقدار کا مظاہر ہ کیا ہے۔