• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میکسیکو بارڈر کے قریب مسلح حملوں میں 15افراد ہلاک

Jun 20, 2021

میکسیکو (نمائندہ خصوصی) میکسیکو سرحد کے قریب مختلف مسلح حملوں میں کم از کم 15افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، تامولیپاس سٹیٹ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ حملے دوپہر کے فوری بعد شہر سے ملحقہ علاقوں میں ہوئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تامولیپاس سٹیٹ ایجنسی کی جانب سے کہا گیا کہ ایک شخص پولیس پر حملے کی کوشش میں بارڈر کے قریب پل پر مارا گیا ، لیکن یہ واضح نہیں کہ دیگر افراد حملوں میں اتفاقاً مرے یا انہیں باقاعدہ ٹارگٹ کیا گیا۔
مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق میکسیکو کے سرحدی شہر رینوسہ میں ہفتے کے روز متعدد گاڑیوں پر مسلح افراد نے کئی محلوں میں حملے کئے ، ان جھڑپوں میں کم از کم 15افراد ہلاک ہوئے جبکہ حملوں سے مقامی سطح پر خوف و ہراس پھیل گیا۔