ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)سٹار بلے باز بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) میں اپنے 2000 رنز مکمل کرلیے ہیں۔
انہوں نے یہ کارنامہ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے سرانجام دیا۔پی ایس ایل میں دو ہزار سکور مکمل کرنے والے وہ پہلے بلے باز ہیں۔بابر اعظم نے پی ایس ایل کی 55 اننگز کھیل کر دو ہزار رنز مکمل کیے۔زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پشاور زلمی کے کامران اکمل 1763 رنز بناکر دوسری پوزیشن پر ہیں۔
بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا
