لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔ کراچی کنگز کے کپتان نے پی ایس ایل میں 2017رنز بنا لئے ہیں ۔
ماضی میں اسلام آباد یونای¿یٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے بابر اعظم اب کراچی کنگز کے کپتان ہیں ، بابر اعظم نے پی ایس ایل سال 2016سے لیکر پی ایس ایل سیزن سکس تک 57میچز کھیلے جن میں 55میں بلے بازی کے جوہر دکھائے اور 8 میںناٹ آو¿ٹ رہے ۔
بابر اعظم نے پی ایس ایل کے میچز میں زیادہ سے زیادہ 90 سکور کیا ، وہ کوئی سینچری نہ بنا سکے مگر انہوں نے 20فیفٹیز کر رہی ہیں ، بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 213 چوکے اور 35 چھکے لگائے ۔ بابر اعظم کا اوسط سکور 42.91 جبکہ سٹرائیک ریٹ 121.65 ہے ۔
بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑی بن گئے
