جدہ(ملک عاصم اعوان کی رپورٹ)پاک سعودی فرینڈشپ فورم کے زیراہتمام سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سےجدہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی اور سعودی کیمنونٹی اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کی صدارت فورم کے چیئرمین چوہدری خالد رشید نے کی
تقریب کی مہمان خصوصی پاکستانی نژاد سعودی صحافی سمیرہ عزیز تھیں ۔سمیرہ عزیز نے اپنے خطاب میں کہا کے پاکستانی کمیونیٹی اور سعودی بھائیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس یوم الوطنی کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی
پاکستان کے تشخص کے لیئے سعودی عرب میں کام کرہی ہیں اور پاکستان کے حوالے سے سعودی عرب کو مکمل معلومات فراہم کر رہی ہیں ۔اور اس وقت میرے شوہر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر عربی زبان میں کتاب بھی لکھ رہے ہیں اور آج کی تقریب کے حوالے سے میری طرف سے تمام سعودی بھائیوں اور بہنوں کو یوم الوطنی مبارک ہو تقرئب سے سعودی مہمان خصوصی انجینیئر عبداللہ القرشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہم کے ہماری خوشیاں آج آپ بھی ہمارے ساتھ منا رہے ہیں اور انہوں نے پاکستان کی محبت کو سراہا اور عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو بھی خوش آئیند قرار دیا ۔تقرئب سے انجینیئر زمُرد سیفی نے سعودی عرب کے لیئے نظم پیش کی ۔ انجم وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کے کمیونیٹی کا ایک منفرد پروگرام ہے جس سے بھائی چارہ اور اخوت کو فروغ ملے گا اور ایک دوسرے ملک کے معاملات اور ثقافت کو سمجھنے کا موقعہ ملے گا ۔تقریب سے قاری آصف انصر اقبال مغل اور سجاد حسین جوئیہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔جبکہ تقریب میں بڑی تعداد میں سعودی شہریوں نے بھی بھرپور شرکت کی جس میں مقبول الغامدی ، بدر الصہولی ، عبدرحمان ، فارس الواحدی ، سیف حسن جبادی ، شیخ عبداللہ ناصر ، طیب محمد بنیامیم اور دیگر سعودی شہری شامل تھے ۔تقریب کے آخر میں سعودی یوم الوطنی کا کیک بھی کاٹا گیا اور آخری فورم کے چیئرمین خالد رشید نے تمام سعودی بہنوں اور بھائیوں کو یوم الوطنی کی مبارکباد دی اور پروگرام میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا-