کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے شروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 158.10 روپے پر آگیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر بہتری دیکھنے میں آئی ہے ، شیئر ز کا لین دین شروع ہوا تو انڈیکس 47 ہزار 987 پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد 21 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 48 ہزار پر پہنچ گیا ۔
انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا
