• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بیلٹ اینڈ روڈ میں شامل 140 ممالک کو کیا فائدہ ہوگا؟ چینی صدر نے اعلان کردیا

Jun 25, 2021

بیجنگ(نمائندہ خصوصی)چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت تمام 140 بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ( بی آر آئی) ممالک چین کی تیز رفتار ترقی اور مہارت سے بہت فائدہ اٹھائیں گے۔

بی آر آئی تعاون سے متعلق ایشیاءاور پیسیفک کی اعلیٰ سطحی کانفرنس کے ورچوئل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر ژی جن پنگ نے کہا ہے کہ وہ اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آر آئی تمام متعلقہ فریقوں کے باہمی فوائد کے لئے وسیع مشاورت ، مشترکہ شراکت اور کام کرنے پر توجہ دے گی۔