ممبئی (نمائندہ خصوصی) بھارت سے تعلق رکھنے والے ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے 75 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے گرین انرجی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ریلائنس انڈسٹریز کی سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مکیش امبانی نے اس بڑے منصوبے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرین انرجی پر 75 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے جس کے ذریعے 2030 تک 100 گیگا واٹ سولر انرجی پیدا کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت جام نگر میں پانچ ہزار ایکڑ زمین پر دھیرو بھائی امبانی گرین انرجی گیگا کمپلیکس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر 60 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
مکیش امبانی کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کی ذیلی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جیو کے 40 کروڑ صارفین ہیں جس کے باعث یہ دنیا کی دوسری بڑی کمپنی بن چکی ہے۔
ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے 75 ہزار کروڑ روپے کا بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا
