• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران جمعہ کے روز امتحانی مراکز کی سیکیورٹی چیک کرنے خود پہنچے

Jun 25, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران جمعہ کے روز امتحانی مراکز کی سیکیورٹی چیک کرنے خود پہنچے۔ فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور سکینینگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ مساجد کی سیکیورٹی کے بارے افسران کو احکامات جاری، شر پسند عناصر اور غیر متعلقہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ ڈی پی او

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران بہاولپور میں ہونے والے امتحانات کے تناظر میں امتحانی مراکز کی سیکیورٹی چیک کرنے نکلے، سیکیورٹی پر مامور پولیس افسران اور اہلکاروں سے استفسار کیا، سیکیورٹی اور سکینینگ سے متعلق آلات اور واک تھرو گیٹس کو چیک کیا۔ امتحانی مراکز کے چاروں اطراف سیکیورٹی حصار کا بھی جائزہ لیا۔، اس موقع پر ڈی پی او نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مرکز میں داخل ہونے والے تمام افراد کی فزیکل چیکنگ اور سکینینگ لازمی کریں۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اندر جانے کی اجازت بلکل نہ دی جائے، پارکنگ امتحانی مرکز سے کم از کم 300 سو میٹر کی دوری پر کی جائے۔ امتحانی مرکز کے گردونواح میں مشکوک افراد اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔، تمام اہلکار مکمل حفاظتی اقدامات کو اپنائیں اور بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال لازمی کریں۔ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور پٹرولنگ اسکواڈ اپنی پوزیشن مراکز کے آس پاس رکھیں گے۔ بود ازاں ڈی پی او نے جمعتہ المبارک کے حوالے سے تمام سرکل افسران کو فزیکلی ڈیوٹی چیک کرنے اور واپسی رپورٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔