اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمنے بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی بہت کوشش کی مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا، ریاستوں کے تعلقات ہمیشہ مشترکہ مفادات پر مبنی ہوتی ہیں ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ ہمیشہ قریبی تعلقات رہے ، ہم امریکا کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں ، پاکستان بائیس کروڑ آبادی والا ملک ہے ، بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات معمول پر آنے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، امید ہے مستقبل میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی ۔
افغانستان سے غیر ملکی فورسز کے انخلاء کے بعد کی صورتحال سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر طالبان نے طاقت کے زور پر افغانستان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو ہم اپنا بارڈر سیل کر دیں گے ۔
ہم نے بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا، وزیر اعظم کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو
