• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہاڑی پولیس کی کاروائی.

Sep 25, 2019

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر اور ایس ڈی پی او بوریوالاآصف رضا کی زیرنگرانی عوام کی حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے بوریوالا میں بھی حیدر فورس عوام کی خدمت کے لئے سر بکف ہے اسی سلسلہ میں حیدرفورس تھانہ ماڈل ٹاؤن نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئےڈکیتی کی نیت سے جانے والے 3خطرناک ڈکیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1کلاشنکوف اور1پسٹل برآمد کیا.. حیدر فوس کے جوان451 لاٹ بھٹیاں نزد قبرستان والی پلی کے قریب ناکہ بندی پر موجود تھے کہ تین مشکوک افراد کو تیز سےآتے دیکھ کر روکا گیا جن سے 1 کلاشنکوف,1پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں. ملزمان فرحان,علی رضا اورہارون حمید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج رجسٹر لیا گیا. ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے. جبکہ دوسری کاروائی کے دوران حیدر فورس سٹی بوریوالا نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مشکوک افراد سے2پسٹل اور 25گولیاں برآمد کیں. حیدر فورس کے جوان حسب معمول پٹرولنگ پر مامور تھے کہ 445ای بی موڑ کے قریب 2مشکوک افراد بسواری موٹرسائیکل کورکنے کا اشارہ کیا تو وہ موٹر سائیکل تیز رفتاری سے چلا کر بھاگ نکلے. جس پر حیدر فورس کے جوانوں نے تعاقب کرتے ہوئے ملزمان کو روکا اور دوران چیکنگ 2پسٹل اور25گولیاں برآمد کیں. ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا جبکہ علاقہ کے لوگوں نے وہاڑی پولیس کے اس قدم کو سراہا اور ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود, ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا آصف رضا اور ایس ایچ او سٹی بوریوالاانسپکٹر ذوالفقار, ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن انسپکٹر طاہر عزیر اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ حیدر فورس عوام کے جان و مال کے حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی میں سنگ میل ثابت ہوگی.ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے بروقت اور اعلیٰ کارکردگی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے حیدر فورس اسکواڈنمبر2اوراسکواڈ نمبر5کے لئے سی سی تھری اور 10, 10ہزار کیش انعام کا اعلان کیا

رپورٹ…
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم