اوکاڑہ..رینالہ خورد میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا دو روز میں دوسرا ملزم گرفتار ..
گزشتہ چند روز سے ملزم خود کو صحافی بتاتا اور گورنمنٹ گرلز اسکول کی ٹیچرز کو فون کالز , وٹس ایپ میسجز کرکے دھمکیاں لگاتا اور پیسوں کی ڈیمانڈ کرتا پیسے نہ دینے کی صورت میں بااثر ملزم ٹیچرز کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا .. بااثر ملزم ظفر اقبال آج اسکول میں زبردستی گھس آیا اور خواتین ٹیچرز کی تصاویر اور وڈیو بنانا شروع کر دیں منع کرنے پر ملزم ظفر اقبال غلیظ گالیاں اور قتل کرنے کی دھمکیاں دینے لگا جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا ..اسکول ٹیچر کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی رینالہ خورد نے جعلی صحافی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ..
عامر طالب اوکاڑہ