ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا میں ہر روز وفاقی دارالحکومت ویانا میں کورونا صورتحال بہتر سے بہتر ہورہی ہے، فعال بیمار افراد کی تعداد میں ایک بار پھر نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف 42 نئے انفیکشن رجسٹرڈ ہوئے۔
ویانا ہیلتھ اتھارٹی اور ویانا کی سٹی میڈیکل بحران ٹیم کا کوویڈ 19 وائرس سے متعلق کیسز کی موجودہ تعداد کے بارے میں کہنا ہے کہ کورونا کے آغاز سے آج تک وفاقی دارالحکومت ویانا میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے اور اب تک 137468 افراد وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 22 جون کے بعد سے اتوار تک کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ ویانامیں وائرس سے وابستہ اموات کی تعداد 2352 ہے۔ لہذا ویانا میں پانچ دن سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی۔وفاقی دارالحکومت ویانا میں 854 کورونا فعال واقعات کی اطلاع ہے۔
ویانا میں کورونا کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی
