• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف بھارتی اداکارہ کو کورونا کی جعلی ویکسین لگادی گئی، پھر کیا ہوا؟ پریشان کن تفصیلات

Jun 28, 2021

کولکتہ (نمائندہ خصوصی) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں معروف اداکارہ اور ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی میمی چکروتی کو کورونا کی جعلی ویکسین لگادی گئی جس کے بعد ان کی صحت خراب ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میمی چکروتی نے کولکتہ میں کورونا ویکسین لگوائی تھی لیکن پھر ان کی حالت خراب ہوگئی۔ ان کے ایک قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ میمی کو جعلی ویکسین لگنے کے بعد سے ہی پیٹ درد، ڈی ہائیڈریشن اور لو بلڈ پریشر کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ پہلے سے جگر کی مریض ہیں اور ادویات لے رہی ہیں۔
میمی چکروتی کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا گھر پر ہی علاج کیا جا رہا ہے ، وہ پہلے سے جگر کی مریضہ ہیں اس لیے فوری طور پر جعلی ویکسین کو ان کی بیماری کی وجہ نہیں قرار دیا جاسکتا۔