• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حیدر آفریدی وغیرہ اور فریق دوم اصغر آفریدی وغیرہ کے مابین فائرنگ کا تبادلہ

Jun 28, 2021

خیبر پختونخواہ (عمران خان )ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ سربند کی حدود پشتخرہ بالا میں پلاٹ تنازعہ پر دو فریقین کے مابین جرگہ ہو رہا تھا جس کے دوران فریق اول حیدر آفریدی وغیرہ اور فریق دوم اصغر آفریدی وغیرہ کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے

فائرنگ کے نتیجے میں فریق اول سے حیدر، کاشف اور واحد گل جبکہ فریق دوم سے اصغر، اور امیر بہادر لگ کر جاں بحق ہو چکے ہیں

اسی طرح فریق اول سے عرفان نامی شخص بھی لگ کر شدید زخمی ہو چکا جس کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں

مزید کسی بھی پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا