خیبر پختونخواہ ( عمران خان )چارسدہ ڈی ایس پی سٹی آیاز محمود خان کا سیکیورٹی کے حوالے سے جوڈیشنل کمپللس کا دورہ۔جوڈیشنل عملہ سے ملاقات کی۔امن وامان کے انعقاد کے لئے ڈیوٹی پر معموراہلکار مشکوک افرادپر کھڑی نظر رکھیں۔ سیکیورٹی کے فول پروف کو یقینی بنانے کے لئے الرٹ ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر ڈی ایس پی سٹی آیاز محمود خان نے جوڈیشنل کمپلکس کا سیکیورٹی دورہ کیا۔دورے کے موقع پر ڈی ایس پی سٹی نے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ لیتے ہوئے جوڈیشنل عملہ اور ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی نے سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تمام مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھیں اور چیکنگ کے بغیر کسی کو اندر جانے کی اجازت نہ دیں۔