لاہور(نمائندہخصوصی) گارڈن ٹاﺅن برکت مارکیٹ میں سلنڈر دھماکے باعث دکان میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سلنڈرپھٹنے کے بعددکان میں اب تک 15 دھماکے ہوچکے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دکان میں 150 سلنڈرموجودہیں، دھماکے کے بعد دکا ن میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
لاہور، سلنڈر دھماکے سے دکان میں آگ لگ گئی، امدادی کارروائیاں جاری
