• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیر ی نوجوان شہید

Jun 29, 2021

سرینگر(نمائندہ‌خصوصی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے ایک اور کشمیر ی نوجوان کو شہیدکردیا۔ دو روز میں شہدا کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔نوجوان کو سری نگر کے علاقے پارم پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، غاصب فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران چند نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا ۔
کشمیریوں کی جانب سے ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا جا رہاہے ، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔