لندن(نمائندہ خصوصی) ایجبسٹن میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ایک روزہ میچ میں تماشائیوں کو داخلے کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے انگلینڈ میں موجود ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان13 جولائی کو ہونے والے میچ میں 19 ہزار شائقین سٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے،11 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کا سٹیڈیم میں داخلہ منفی کوویڈ ٹیسٹ سے مشروط کردیا گیا ہے، سٹیڈیم میں موجود شائقین پر سماجی فاصلے کی پابندی نہیں ہوگی۔
کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
