سینٹ جارج(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور سیریز کے آخری ٹی 20میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دیدی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے تیسرا ٹی 20 میچ جیتنے کے لیے ویسٹ انڈیز کو 168 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم 166 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پوران 26 اور آندرے رسل 25رنز بناکر نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور نوکیا نے دو دو جبکہ انگیڈی، ربادا اور لنڈے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپننگ بلے باز ڈی کوک نے 72 اور وینڈرسن نے 32 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے مکائے نے چار اور براوو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پانچ میچوں کی ٹی 20 سریز میں ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹی 20 میچ جیتا تھا تاہم اس کو دیگر دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تبریز شمسی کو تیسرے میچ میں شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔