خیبر پختونخواں ( عمران خان )متنی کی حدود میں لین دین تنازعہ پر کاروباری شراکت دار کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم جہانزیب نے اپنے کاروباری شراکت دار مقتول سجاد علی کے
ساتھ 46 لاکھ روپے تنازعہ پر فائرنگ کی جس سے وہ لگ کر جاں بحق ہوا، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جس کو مقامی پولیس نے ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران لین دین تنازعہ پر شراکت دار کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ متنی حمید خان کو دوران گشت اطلاع موصول ہوئی کہ متنی کی حدود شیرکیرہ میں لین دین تنازعہ پر ملزم جہانزیب ولد محمد زر خان نے اپنے کاروباری شراکت دار سجاد علی ولد ناصر علی سکنہ شیرکیرہ کو قتل کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم جہانزیب ولد محمد زرخان سکنہ باور خیل کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے