میلان (نمائندہ خصوصی)اطالوی پیڈیاٹرکس سوسائٹی (ایس آئی پی) کی جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں پیش کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جنوبی اٹلی میں نومولود بچوں میں شمالی علاقوں میں رہنے والے بچوں کی نسبت زندگی کے پہلے سال میں مرنے کا امکان 50 فیصد زیادہ ہیں۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ نومولود اور نوزائیدہ بچوں کی اموات کے اعداد و شمار میں 2006-2018 کے عرصے میں کمی واقع ہوئی تھی۔ اس تحقیق کے مطابق 2018 میں اٹلی کے 35.7 فیصد بچے جنوبی اٹلی میں پیدا ہوئے تھے ، اس علاقے میں 48فیصدنوزائیدہ بچے پہلے 28 دنوں میں یا پہلے ایک سال میں ہی فوت ہو گئے تھے جس کی شرح سب سے زیادہ سسلی ، کیلابریا اور کیمپینیا میں ریکارڈ کی گئی۔اس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی اٹلی میں غیر ملکی والدین کے بچوں میں بھی یہ شرح 100 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ایس آئی پی کے صدر انعماریا اسٹاﺅانو نے کہا کہ یہ بات کسی بھی حال میں قبول نہیں ہے کہ کسی مخصوص علاقے میں پیدا ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی بقا کے بارے میں کوتاہی سے کام لیا جائے۔
اٹلی میں نوزائیدہ بچوں کی اموات سے متعلق تحقیق
