• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے جمعتہ المبارک کے روز مساجد کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور سکینینگ کے عمل کو چیک کرنے کیلئے افسران کو احکامات جاری کیے

Jul 3, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے جمعتہ المبارک کے روز مساجد کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور سکینینگ کے عمل کو چیک کرنے کیلئے افسران کو احکامات جاری کیے۔ آن لائن لوکیشن کے ذریعے پوزیشنز چیک کیں۔ شر پسند عناصر اور غیر متعلقہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ ڈی پی او
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران بہاولپور نے سیکیورٹی پر مامور پولیس افسران اور اہلکاروں کو چیک کرنے کیلئے پولیس افسران کو احکامات جاری کیے۔ متعلقہ افسران کی طرف سے سیکیورٹی اور سکینینگ سے متعلق آلات اور واک تھرو گیٹس چیک کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مساجد میں داخل ہونے والے تمام افراد کی فزیکل چیکنگ اور سکینینگ لازمی کریں۔ کسی بھی مشکوک شخص کو اندر جانے کی اجازت بلکل نہ دی جائے، مساجد کے کے گردونواح میں مشکوک افراد اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔، تمام اہلکار مکمل حفاظتی اقدامات کو اپنائیں اور بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال لازمی کریں۔ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور پٹرولنگ اسکواڈ اپنی پوزیشن اہم مساجد کے آس پاس رکھیں گے۔ ڈی پی او نے تمام سرکل افسران کو فزیکلی ڈیوٹی چیک کرنے اور واپسی رپورٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ ڈی پی او نے آن لائن لوکیشنز اور تصاویر کے ڈریعے تمام متعلقہ افسران کی پوزیشنز کو چیک کیا،