ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس )عارف اللہ اعوان، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے زیر صدارت ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد اقبال وزیر سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی شرکت
اجلاس میں کرونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے عوامی شعور، سرکاری اراضیات پر قابض مافیہ کی بیخکنی، پاکستان سیٹیزن پورٹل پر سرکاری محکمہ جات کی کارکردگی، اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے اقدامات، صحت مراکز پر فراہم کردہ سہولیات، عشرہ صفائی، پرائم منسٹر پبلک سروس ڈیلیوری ویژن کے تحت کیے گئے کاموں کی کارکردگی اور محکمہ مال سے متعلق عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقنین بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا کہنا تھا عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی