• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائر س کے مزید 34شکار، ایک ہزار400نئے کیسز رپورٹ

Jul 3, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گزشتہ 24گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب مزید 34 اموات اور ایک ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق عالمی وبا سے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 379 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 85 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 319 ہے اور 9 لاکھ 6 ہزار 387 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 767 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 497، خیبرپختونخوا چارہزار 329، اسلام آباد 779، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 310 اور آزاد کشمیر میں 586 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔