• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان سٹیزن پورٹل پرعوامی شکایات پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر نیلی اور سرخ سرچ لائیٹس کے خلاف ضلعی پولیس سربراہ کا ایکشن،کریک ڈاؤن کا حکم

Jul 5, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس )پاکستان سٹیزن پورٹل پرعوامی شکایات پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر نیلی اور سرخ سرچ لائیٹس کے خلاف ضلعی پولیس سربراہ کا ایکشن،کریک ڈاؤن کا حکم
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سیٹیزن پورٹل پر ڈیرہ کے شہریوں کی طرف سے گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر نیلی اور سرخ سرچ لائیٹس کے خلاف شکایت درج کی گئی،مذکورہ شکایت نوٹس میں آتے ہی ضلعی پولیس سربراہ نے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اصغر علی شاہ اور ٹریفک انچارج عزت خان کی زیر نگرانی کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔یکم جولائی سے شروع کی گئ مہم میں اب تک کی کاروائی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز میں کل نصب کی گئی 99 سرچ لائٹ کے خلاف 101 چالان کیے گئے ہیں۔یہ مہم تاحال جاری ہے اور شہر کے باسیوں سے اپیل ہے کہ وہ اس قسم کی لائٹس کو اپنے موٹرسائیکل یا گاڑی سے فوری طور پر اتار دیں تاکہ سامنے آنے والے مسافر کو تکلیف نہ ہو اور حادثات سے بھی بچا جا سکے۔