ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) درازندہ ہسپتال کی تعمیر میں گھپلوں کی نشاندہی پر محکمہ انٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان کی تحقیقات اور ٹیکنیکل معاٸنے کے نتیجہ میں (1288478) روپے کے نقصانات کا تخمینہ لگاتے ہوٸے سب انجینئر سیف الرحمان،ایس ڈی او مثل خان بھٹنی اور ایکسین مشتاق و ٹھیکیدار پیرزادہ محمد نادر شاہ سے ریکوری کی ہدایات دیدی گٸی تھیں جس پر متعلقہ افراد نے یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرادی۔ اسی طرح محکمہ بلدیات کی دو سکیموں میں ستر ہزار روپے اور چار لاکھ روپے کی ریکوری بھی قومی خزانے میں جمع کرادی ہے۔ عوامی وسماجی حلقوں کا ڈاٸریکٹر انٹی کرپشن عثمان زمان۔ اے ڈی عبدالحئی خان بابڑ’سی او منہاج سکندر ل اور ان کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا ہے جن کی کاوشوں سے قومی خزانے کو ہونے والے نقصان کی نشاندہی ہوئی۔