• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 15جولائی تک ملتوی

Jul 6, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی پی رہنما فریال تالپور کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکیخلاف درخواست پرفیصلہ سنادیاہے جس پر فریال تالپور کے وکیل کا کہنا تھا کہ فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرائی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ممبر بلوچستان نے استفسار کیا کہ کیااسلام آبادہائیکورٹ نے کیس پرسٹے دیاہے؟،جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے کوئی سٹے نہیں دیا۔ارشاد قیصر کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں ہم کیس پرکارروائی جاری رکھیں گے۔
بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے فریال تالپورکودرخواست پرجواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست پر مزیدسماعت 15جولائی تک ملتوی کردی گئی۔