• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ سو روپے اضافہ

Jul 6, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 93 ہزار 879 روپے ہے۔