• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری،مزید دو کشمیر ی شہید

Jul 7, 2021

سری نگر (نمائندہ خصوصی) مقبو ضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی بربریت سے مزید دو کشمیر ی شہید ہوگئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر جا کر تلاشی بھی لی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیر یوں کا احتجاج جاری ہے۔