• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے احکامات کی روشنی میں شوآف ویپین کے خلاف کریک ڈاون جاری

Jul 8, 2021

خبر شامل کرتے ہیں لاہور سے ہمارے نمائندہ محمداظہر مشتاق کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے احکامات کی روشنی میں شوآف ویپین کے خلاف کریک ڈاون جاری سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کے شوقین لاہور پولیس کی گرفت میں شالیمار پولیس کا سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر سخت کریک ڈاؤن جاری شالیمار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شالیمار کا رہائشی ٹک ٹاکر سمیر ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا اس موقع پر ایس ایچ او شالیمار عاصم حمید کا “ نیوز ٹائم “ سے گفتگو کرتے کہنا تھا ملزم سمیر نے ٹک ٹاک پر اسلحہ نمائش کی تصاویر اپ لوڈ کی جس پر ملزم سمیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل اور گولیاں برآمدملزم کرلی گئی اور سمیر پر اسلحہ کی نمائش کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے مزید انکا کہنا تھا ہم اپنے افسران بالا کی ہدایت کے مطابق علاقہ سے جرائم کا جڑھ سے خاتمہ یقینی بنائے گے ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی کا جاری بیان میں کہنا ہے علاقہ شالیمار میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ منشیات کا بھی خاتمہ کردیا گیا ہے مزید انکا کہنا تھا اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنا قانوناً جرم ہے اسلحہ کی تشہیر کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہےاور والدین کو چاہئیے اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں بچوں کو جانے سے سختی سے روکھیں