• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مفتی تقی عثمانی پر چاقو سے حملہ ، حملہ آور گرفتار

Jul 8, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمان پر چاقو سے حملہ کیا گیا مگر گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حملہ آور نے نماز فجر کے بعد مفتی تقی عثمانی سے علیحدگی میں بات کرنے کا جس پر مفتی تقی عثمان اس کے ساتھ ایک طرف ہو گئے جہاں حملہ آور نے چاقو نکال کر مفتی تقی عثمانی پر حملہ کر دیا مگر گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے آور کو پکڑ لیا ۔
حملے میں مفتی تقی عثمانی کو کوئی گزند نہیں پہنچا ، حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔